Bakre Ke Paey

بکرے کے پائے


اجزاء


بھنے ہوئے پائے 8 عدد
پیاز دو عدد درمیانہ سائز
لہسن 12جوئے موٹے کوٹے ہوئے
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت






ترکیب


پائیوں کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

 پھر ان میں نمک اور 6 عدد لہسن کے جوئے ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ 

سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز باریک کتر کے سنہری کر لیں۔ 

نمک مرچ شامل کر یں لہسن ڈالیں اور 2منٹ کے لئے بھونیں، پھر ہلکی آنچ پر پیاز گلا لیں۔

 پائے گل جائیں تو انہیں یخنی سے نکال کر پیاز میں ڈال کر بھون لیں۔ 

میتھی کے پتے ڈالیں اور مزید بھونیں تاکہ پائیوں کی بو جاتی رہے۔ 

یخنی ڈالیں اور حسب منشا شوربہ تیار کر لیں۔

نوٹ _ پائیوں کو دم پہ ضرور رکھیں۔ جتنی دیر دم پر رہیں گے اتنے مزیدار ہونگے۔

No comments:

Powered by Blogger.