Beef Kabab

بیف کباب


اجزاء


قیمہ دو سو پچاس گرام ہاتھ کا بنا ہوا
چنے کی دال چار کھانے کے چمچ پانی میں بھگولیں
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
دھنیا ایک چائے کا چمچ ثابت
چھوٹی الائچی دو عدد
لال مرچ چھ عدد ثابت
نمک ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک چائے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
لہسن کے جوئے چار عدد
آلو ایک عدد اُبلا ہوا
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
پودینہ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
تیل تلنے کے لیے






ترکیب


ایک پتیلی میں قیمہ، چنے کی دال، زیرہ، سونف، ثابت دھنیا، چھوٹی الائچی، ثابت لال مرچ، نمک، ادرک اور لہسن کے جوئے دو گلاس پانی کے ساتھ اُبلنے کے لیے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔

جب پانی خشک ہو جائے اور تمام اجزاء گل جائیں تو انھیں ٹھنڈا کریں۔

اب اس میں آلو ڈال کر چوپر میں پیس لیں


اب اس میں انڈا، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

کباب کی شکل دے کر گرم آئل میں شیلو فرائی کرلیں۔

No comments:

Powered by Blogger.