Beef Shami Kabab
شامی کباب
اجزاء
گائے کا گوشت 1 کلو
چنے کی دال 2 کپ
لہسن کی پوتھی 1 عدد
ادرک 1 ٹکڑا
دار چینی 3 ٹکڑے
لونگ 4-5 عدد
بڑی الائچی 4-5 عدد
تیز پتہ 2 عدد
ثابت لال مرچ 10-12 عدد
نمک 1 کھانے کا چمچ
پیاز 1 عدد
ہرا دھنیا 3-4 کھانے کے چمچ
ہری مرچیں 4-5 عدد
ترکیب
گوشت میں تمام چیزیں ڈال کر پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ دال اور گوشت دونوں گل جائیں۔
اب اسے باریک پیس لیں۔
پھر اس میں ہرا مصالحہ اور پیاز شامل کرکے کباب کی ٹکیاں بنائیں۔
گھی میں فرائی کرلیں۔شامی کباب تیار ہیں
ہری چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
بہتر جمانے کے لئے ایک تہہ شامی کباب کے اوپر پلاسٹک لگائیں اور دوسری تہہ شامی کباب کی رکھیں۔
No comments: