Chatpata Qeema

چٹ پٹا قیمہ


اجزاء


بکرے کا قیمہ آدھا کلو
ٹماٹر تین عدد
پیاز چوپ کی ہوئی ایک عدد
پسا ہوا ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی  تین عدد
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
بھنا اور کٹا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت




ترکیب


دیگچی میں تیل گرم کر کے لہسن ادرک سنہری کریں٬ پھر پیاز ڈال کر بھون لیں

اس میں ٹماٹر شامل کریں اور چند منٹ کے بعد قیمہ ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں-

اس میں ہلدی٬ لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں اور ہری مرچ شامل کر کے دم پر رکھ دیں

 پیش کرنے سے قبل اس میں زیرہ٬ گرم مصالحہ اور دھنیا چھڑک لیں

No comments:

Powered by Blogger.