Crispy Chilli Beef

کرسپی چلی بیف


اجزاء


بیف انڈرکٹ آدھا کلو سلائس
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
تِل ایک کھانے کا چمچ
چلی آئل دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
ثابت سرخ مرچ حسب ذائقہ 
شملہ مرچ دو عدد 

بیٹر کے لیے



میدہ چار کھانے کے چمچ
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ
پانی بیٹر بنانے کے لیے

سوس کےلیے



تیل ایک چوتھائی کپ
لہسن ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا
ہری مرچ چھ عدد سلائس
چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
اویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
وویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
ہری پیاز دو عدد کٹی ہوئی
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا






ترکیب


بیٹر بنانے کے لیے


میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، انڈا، تیل اور پانی ڈال کر مکس کریں۔

بیف انڈر کٹ کو نمک، سفید مرچ، کارن فلور، تِل، چلی آئل، انڈہ اور تیار کیے ہوئے بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اسے دس منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کرکے براؤن کرلیں۔

سوس بنانے کے لیے


 تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائے۔

اب اس میں کرسپی فرائیڈ بیف، ہری مرچ، لال مرچ ، شملہ مرچ ،چلی گارلک سوس، اویسٹر سوس، وویسٹر سوس، ہری پیاز اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور نکال لیں۔

No comments:

Powered by Blogger.