Crispy Kaleji

کرسپی کلیجی


اجزاء


کلیجی 250 گرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
میدہ ایک کپ
سویا سوس چار چائے کے چمچ
چلی سوس دو چائے کے چمچ
انڈا ایک عدد
تیل حسب ضرورت
بریڈکرمبز ایک کپ





ترکیب


کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔

 سویا سوس، چلی سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، لہسن پیسٹ اور نمک آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور کلیجی کو اس میں ڈال کر 2-3 گھنٹے تک میرینیٹ کر یں۔

 انڈا پھینٹ لیں، میدے کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر پیسٹ سا بنا کر اس میں انڈا ملا دیں۔ 

کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں

کلیجی کو پہلے میدے اور انڈے کے مکسچر میں ڈپ کر یں اس کے بعد بریڈکربز لگا کرفرائی کر یں 

گولڈن کرپسی ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار اور منفرد کرپسی کلیجی تیار ہے

No comments:

Powered by Blogger.