Fried Kaleji Shashlik

فرائیڈ کلیجی شاشلک


اجزاء


کلیجی کلو دھو کر کیوب کاٹ لیں
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
سرخ مرچ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لہسن کے جوے چار عدد باریک چوپ کر لیں
بیسن دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے




ترکیب



سب سے پہلے انڈوں کو پھینٹ کر اس میں بیسن، کارن فلور، چائنیز نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

 ایک پیالے میں کلیجی کے کیوب ڈالیں اور اس میں پپیتا پیسٹ، سفید سرکہ، لیموں کا رس، سرخ مرچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر، دہی، سیاہ مرچ پاؤڈر، لہسن کے جوے، نمک، سفید زیرہ بھنا اور پسا ہوا ڈال کر میرینیٹ کر کے 15منٹ چھوڑ دیں۔

 اس کے بعد پتیلی میں ڈال کر بھون لیں۔ 

جب کلیجی کا پانی اور تمام مصالحہ خشک ہو جائے تو اتار کر لکڑی کی سیخوں میں پرودیں اور انڈے والے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں۔

 سلاد کے ساتھ پیش کریں

No comments:

Powered by Blogger.