Hareesah

ھریسہ


اجزاء


گوشت ایک کلو بغیر ہڈی کا
مونگ کی دال آدھی چھٹانک ثابت
چاول آدھا چھٹانک
گندم ایک پاؤ
سیاہ مرچ چار چائے کے چمچ پسی ہوئی
ادرک حسبِ ضرورت
لہسن حسبِ ضرورت
پیاز حسبِ ضرورت
گھی حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ضرورت



ترکیب


چاول اور دال کو اِکٹھا اُبال لیں اور گندم کو بھگو کر رکھ دیں۔

گھی میں دو درمیانے سائز کے پیاز کاٹ لیں۔

جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں گوشت بھی مِلا لیں۔

اس کے ساتھ ہی ادرک اور لہسن کُوٹ کر ڈال دیں۔

جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں وافر پانی ڈال دیں۔

جب گوشت گَل جائے تو اسے پانی میں سے نکال کر مُوٹا مُوٹا کوٹ لیں۔

اس کوٹے ہوئے گوشت کو دوبارہ پانی میں ڈال دیں، اس کے ساتھ گندم اور اُبلی ہوئی دال اور چاول بھی ڈال دیں اور اسے پکنے دیں۔

اگر ضرورت ہوتو مزید پانی بھی ڈال لیں۔

گندم کا دانہ نکال کر چیک کریں اگر اچھی طرح گَل گیا ہو تو اس میں گھوٹنا چلائیں اور پکاتے رہیں تاکہ سب چیزیں باہم یکجان ہوجائیں اور ان کی لئ سی بن جائے۔

اس کے بعد کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔

اب کسی علیحدہ برتن میں گھی ڈال کر اس میں پیاز کاٹ کر ڈالیں اور جب خستہ ہوجائیں تو نکال لیں۔

یہ پیاز نکالا ہوا گرم گرم گھی ہریسہ پر ڈال دیں، اس کے ساتھ چمچ بھی ہلائیں۔

مزیدار ہریسہ تیار ہے 

اب اس کے اوپر تَلی ہوئی پیاز چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.