Malai Kofta Curry

ملائی کوفتہ ہانڈی


اجزاء


گائے کا قیمہ آدھا کلو مشین کا پسا ہوا
چنے دو کھانے کے چمچ
چھوٹی الائچی چار عدد
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ چار عدد 
ثابت لونگ چار عدد
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
نمک حسب ذائقہ
فریش کریم آدھا پیکٹ
تیل حسب ضرورت
پیاز تین عدد باریک کٹی ہوئی
دہی ایک پیالی
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا دو کھانے کے چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
پودینہ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا





ترکیب


پہلے چنے، چھوٹی الائچی، خشخاش، ثابت کالی مرچ، لونگ اور سفید زیرہ ملاکر باریک پیس لیں۔

اب ڈبل روٹی کے سلائس توڑ کر قیمے میں ملائیں۔

ساتھ میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر چوپر میں پیس لیں۔

پھر اس میں تھوڑا سا نمک ملالیں۔

اب دو کھانے کے چمچ فریش کریم شامل کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں۔

فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے کوفتے فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب ہانڈی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور ٹشو پر پھیلا کر خستہ کرلیں۔

پھر پیاز کو ہاتھ سے کچل کر دہی میں ملادیں۔

اس کے بعد لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، گرم مصالحہ اور نمک ملاکر ہانڈی میں ڈال دیں۔

اب اسے ہلکا سا بھون کر کوفتے پھیلا کر ڈالیں۔
ساتھ ہی گرم پانی شامل کرکے ہانڈی کو ہلاتے رہیں۔

اس کے بعد باقی بچی ہوئی فریش کریم، پودینہ، ہری مرچ ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔

مزے دار ہانڈی ملائی کوفتہ تیار ہے۔

No comments:

Powered by Blogger.