Mutton Qorma

مٹن قورمہ


اجزاء


مٹن ایک کلو ہڈیوں کے ساتھ
نمک ایک کھانے کا چمچ
کیوڑہ چھ کھانے کے چمچ
پیاز تین عدد بڑی، کٹی ہوئی
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ثابت
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
آئل آدھا کپ
پانی حسبِ ضرورت






ترکیب


ایک بڑے پین میں آئل کو گرم کر لیں۔

اس میں پیاز کو گہرا سنہرا ہونے تک تَلیں۔

پھر آئل سے پیاز کو نکال لیں۔
اسی آئل میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک تَلیں۔

اب لال مرچ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر شامل کرکے درمیانی آنچ پر تیس سیکنڈ تک تَلیں۔

اب گوشت شامل کریں اور تیز آنچ پر پانچ منٹ تک تَلیں۔
نمک اور ایک لیٹر پانی شامل کرکے اُبال لیں۔

پھر ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔

ڈھک کر ہلکی آنچ پر ایک گھنٹے تک پکائیں یا جب تک گوشت گَل نہ جائے۔

ڈھکن ہٹائیں پھر زیرہ اور دھنیا پاؤڈر شامل کرکے چند منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔

پیاز کو مشین میں گرائنڈ کرلیں اس سے نرم ہو جائے گی۔اس کو برتن میں شامل کرلیں۔

کیوڑا شامل کرکے پانچ منٹ تک پکائیں۔

پھر چولہے سے اُتار لیں اور گرما گرم پیش کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.