Qeema Karele

قیمہ کریلے


اجزاء


کریلے آدھا کلو
تیل ایک پیالی
پیاز چار عدد باریک کٹی ہوئی
گائے کا قیمہ آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
کلونجی ایک چائے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
کیری دو عدد باریک کٹی ہوئی
کڑی پتے چند عدد
گڑ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ چھ عدد لمبی باریک کٹی ہوئی


کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے



ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گڑ ایک کھانے کا چمچ
املی کا گاڑھا رس ایک کھانے کا چمچ






ترکیب


کریلے چھیل کر لمبائی میں باریک کاٹ لیں اور دھوئے بغیر ہلدی، نمک، گڑ اور املی کا گاڑھا رس لگا کر بیس منٹ کے بعد دھو لیں۔

ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔

پھر پیاز میں گائے کا قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، نمک اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اب اس میں کلونجی، سونف، کیری اور کڑی پتے ڈال دیں۔

اس کے بعد دھلے ہوئے کریلے الگ پین میں ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے قیمے میں ڈال دیں۔ / یا کریلوں میں بھنا ہوا مصالحہ فل کر کے کریلے دھاگے کی مدد سے بند کر کے فرائ کرلیں 

آخر میں گڑ اور ہری مرچ شامل کرکے پانچ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

مزیدار قیمہ کریلے تیار ہیں۔

No comments:

Powered by Blogger.