Shami Kabab

شامی کباب


اجزاء


گائے کا قیمہ ایک کلو
چنے کی دال ایک کپ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پسا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ دس دانہ
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
بڑی الائچی چار عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد




ترکیب


ایک پتیلی میں قیمہ کے ساتھ اجزاء سوائے انڈے کے ڈال کر اُبال لیں پھر اسے پیس لیں۔

اس کے بعد پسے ہوئے قیمے کے آمیزے میں ایک انڈا ڈال دیں اور اسے اچھی طرح ملائیں۔

پھر اس کی ٹکیاں بنا کر درمیان میں کٹا ہوا دھنیا، پودینہ، پیاز، ادرک وغیرہ رکھیں اسے کباب کی شکل دے کر فرائی کرلیں۔

گرما گرم شامی کباب تیار ہیں۔
سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.