Kya Hazrat Mehdi hi hazrat Esa A.S hen ?Hazrat Esa A۔S bahesiat Nabi ya umati
Unit 4
Lesson 3
کیا حضرت مہدی علیہ الرضوان و عیسٰی علیہ السلام ایک ہی ہیں؟
سوال... مہدی علیہ رضوان اس دنیا میں کب تشریف لائیں گے؟ اور کیا مہدی اور عیسٰی علیہ السلام ایک ہی وجود ہیں؟
جواب.... حضرت مہدی علیہ الرضوان آخری زمانہ میں قرب قیامت میں ظاہر ہوں گے
ان کے ظہور کے تقریباً سات سال بعد دجال نکلے گا اور اس کو قتل کرنے کے لیے عیسٰی علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے
آنحضرت ﷺ سے لے کر تیرہویں صدی کے آخر تک امت اسلامیہ کا یہی عقیدہ رہا ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اور حضرت مہدی دو الگ الگ شخصیتیں ہیں اور یہ کہ نازل ہو کر پہلی نماز حضرت عیسٰی علیہ السلام حضرت مہدی کے اقتدار میں پڑھیں گے. مرزا غلام احمد قادیانی پہلا شخص تھا جس نے حضرت عیسٰی علیہ السلام اور حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ایک ہونے کا عقیدہ ایجاد کیا ہے. اس کی دلیل نہ قرآن کریم میں ہے نہ ہی کسی صحیح اور مقبول حدیث میں اور نہ سلف صالحین میں کوئی اس کا قائل ہے. آنحضرت ﷺ کی متواتر احادیث میں وارد ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے نزول کے وقت حضرت مہدی علیہ الرضوان اس امت کے امام ہوں گے اور حضرت عیسٰی علیہ السلام ان کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے
حضرت عیسٰی علیہ السلام بحیثیت نبی یا امتی کے تشریف لائیں گے؟
سوال.... حضور ﷺ کے دور میں حضرت عیسٰی علیہ السلام تشریف لائیں گے. کیا حضرت عیسٰی علیہ السلام بحیثیت نبی تشریف لائیں گے یا حضور ﷺ کے امتی ہونے کی حیثیت سے؟
اگر آپ نبی ہونے کی حیثیت سے تشریف لائیں گے تو حضور ﷺ خاتم النبیین کیسے ہوئے؟
جواب.... حضرت عیسٰی علیہ السلام جب تشریف لائیں گے تو بدستور نبی ہونگے لیکن آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری سے ان کی شریعت منسوخ ہوگئی اور ان کی نبوت کا دور ختم ہوگیا. اس لیے جب وہ تشریف لائیں گے تو آنحضرت ﷺ کی شریعت کی پیروی کریں گے اور آنحضرت ﷺ کے امتی کی حیثیت سے آئیں گے. ان کی تشریف آوری ختم نبوت کے خلاف نہیں کیونکہ نبی آخری آخری الزماں آنحضرت ﷺ ہیں. حضرت عیسٰی علیہ السلام کو نبوت آنحضرت ﷺ سے پہلے مل چکی تھی
حضرت امام مہدی آخری زمانہ میں۔۔۔۔۔۔۔میں ظاہر ہوں گے
ReplyDeleteقرب قیامت
Deleteقرب قیامت
Deleteقرب قیامت
Deleteقرب قیامت
Deleteقرب قیا مت
Deleteان کے ظہور کے۔۔۔۔۔۔۔۔سال بعد دجال نکلے گا
ReplyDeleteسات سال
Deleteسات سال
Deleteسات سال
Deleteسات سال
Deleteسات سال
Deleteحضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے وقت حضرت امام مہدی اس امت کے ----- ہوں گے
ReplyDeleteامام
Deleteامام
Deleteامام
Deleteامام
Deleteحضرت عیسی علیہ السلام جب تشریف لا ئیں گے تو بدستور ----- ہوں گے
ReplyDeleteامتی
Deleteامتی
Deleteامتی
DeleteUmti
Deleteآنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری سے ان کی ---- منسوخ ہو گئ
ReplyDeleteشعریعت
Deleteشعریعت
Deleteشریعت
DeleteShreet
Delete