Qadyanion k baare me sawal o Jawab

Unit 4
Lesson 4 


سوال :  کیا قادیانی اہل کتاب ہیں؟

جواب... قادیانی اہل کتاب نہیں بلکہ مرتد اور زندیق ہیں



سوال  اگر کوئی قادیانی سلام کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب... اس کے سلام کا جواب نہ دیا جائے اور نہ خود کسی قادیانی کو سلام کیا جائے



سوال  کیا قادیانی کے ساتھ کھانا پینا یا اس کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا جائز ہے؟

جواب... اس کے ساتھ کھانا جائز نہیں ہے.



سوال...  کیا کسی مسلمان کا کسی قادیانی کی نماز جنازہ میں شریک ہونا اس کی میت کو کندھا دینا جائز ہے؟

جواب... مرتد کا نماز جنازہ پڑھنا اور اس کو کندھا دینا جائز نہیں



سوال... کسی قادیانی کا مسلمان کے جنازے میں شریک ہونے کا کیا حکم ہے؟

جواب... اس کو مسلمان کے جنازے میں شرکت سے روک دیا جائے



سوال... قادیانی مردہ کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب... کسی قادیانی مردہ کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں. اگر دفن کیا گیا ہو تو اس کا اکھاڑنا ضروری ہے




سوال... قادیانی نواز و کلاء جو کیسوں میں قادیانیوں کی وکالت کرتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟

جواب... قیامت کے دن ایک طرف محمد رسول اللّه ﷺ کا کیمپ ہو گا اور دوسری طرف مرزا غلام احمد قادیانی کا. یہ وکلاء جنہوں نے محمد ﷺ کے خلاف قادیانیوں کی وکالت کی ہے قیامت کے دن مرزا قادیانی کے کیمپ میں ہوں گے اور قادیانی ان کو اپنے ساتھ دوزخ میں لے جائیں گے. واضح رہے کہ کسی عام مقدمہ میں کسی عام قادیانی کی وکالت کرنا اور بات ہے لیکن شعائر اسلامی کے مسئلہ پر قادیانیوں کی وکالت کا معنی آنحضرت ﷺ کے خلاف مقدمہ لڑنے کے ہیں


ایک طرف محمد رسول اللّه ﷺ کا دین ہے دوسری طرف قادیانی جماعت ہے جو شخص دین محمدی ﷺ کے مقابلے میں قادیانیوں کی حمایت یا وکالت کرتا ہے وہ کل روز محشر حضورﷺ کی امت میں شامل نہیں ہوگا خواہ وکیل ہو یا کوئی سیاسی لیڈر یا حاکم وقت



سوال... قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں ان کی تکفیر کا سب سے پہلا فتویٰ کس نے اور کب دیا.؟

جواب.... مرزا غلام احمد قادیانی نے جب آہستہ آہستہ پر پرزے نکالنے شروع کئے اور علماء ربانیین پر اس کا کفر آشکارا ہونے لگا تو سب سے پہلا فتویٰ تکفیر علماء لدھیانہ نے دیا. ان میں مولانا محمد لدھیانوی رحمۃ اللّه علیہ، مولانا محمد عبد اللّه لدھیانوی رحمۃ اللّه علیہ اور مولانا محمد اسماعیل لدھیانوی رحمۃ اللّه علیہ شامل تھے جنہوں نے ١٨٨٤ء میں مرزا قادیانی کے کفر پر ایسا فتویٰ لکھا جو رہتی دنیا تک اپنی مثال آپ ہے ۔ 



سوال... قادیانیت کے خلاف جو امتناع قادیانیت آرڈیننس ١٩٨٤ء میں منظور ہوا اس کے متعلق واضح کریں کہ ان سے کیا فوائد حاصل ہوئے ہیں؟


جواب... اللّه رب العزت کے فضل و کرم اور امت مسلمہ کی محنت و کاوش سے ١٩٨٤ء کو جو امتناع قادیانیت آرڈیننس نافذ ہوا اس سے مسلمانان عالم کو حسب ذیل فوائد حاصل ہوئے. سب سے بڑا فائدہ یہ حاصل ہوا کہ قادیانی ان امور کو استعمال کر کے امت مسلمہ کو دھوکہ دیتے تھے اب امت ان کی اس چال بازی سے محفوظ ہوگئی ہے. چند فوائد پیش خدمت ہیں


١...قادیانی اپنی جماعت ک

٢...قادیانی اپنی جماعت کے سربراہ کو خلیفة 

٣...قادیانی مرزا غلام قادیانی کے کسی مرید کو معاذاللّه صحابی نہیں کہہ سکتے

٤...قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کے کسی مرید کے لیے رضی اللّه عنہ نہیں لکھ سکتے

٥...قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کی بیوی کے لیے ام المومنین کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے

٦...قادیانی اپنی عبادت گاہ کا نام مسجد نہیں رکھ سکتے

٧...قادیانی اذان نہیں دے سکتے

٨...قادیانی اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے

٩...قادیانی اپنے مذہب کو اسلام نہیں کہہ سکتے

١٠...قادیانی اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے

١١...قادیانی اپنے مذہب کی دعوت نہیں دے سکتے

١٢ قادیانی تمام شعائر اسلام استعمال نہیں کر سکتے 






سوال... 


ہم نے سنا ہے کہ مرزا قادیانی انگریز کا ایجنٹ تھا اور انگریز نے اس کی آبیاری جذبہ جہاد ختم کرنے کے لیے کی تھی براہ کرم وضاحت سے جواب عنایت فرمائیں


جواب... مرزا غلام احمد قادیانی جدی طور پر انگریز کا خود کاشتہ پودا تھا. انگریز نے جب متحدہ ہندوستان پر قبضہ کیا تو اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لیے اور مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد کو ختم کرنے کے لیے مرزا قادیانی کی خدمات حاصل کیں


مرزا قادیانی کی تحریرات سے ہمارے موقف کی صداقت ملاحظہ فرمائیں


١...یہ التماس ہے کہ سرکار دولت مدار (انگریز گورنمنٹ) اپنے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جان نثار خاندان ثابت کر چکی ہے..... اس کا خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق و توجہ سے کام لے ۔


ہمارے خاندان نے سرکار انگریز کی راہ میں اپنے خون بہانے اور جان دینے سے فرق نہیں کیا اور نہ اب فرق ہے
 (کتاب البریہ ص ٣٥٠، خزائن ص ٣٥٠ ج ١٣)


٢...سب سے پہلے میں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ میں ایک ایسے خاندان میں سے ہوں جس کی نسبت گورنمنٹ (انگریزی) نے ایک مدت دراز سے قبول کیا ہوا ہے کہ وہ خاندان اول درجہ پر سرکار دولت مدار انگریزی کا خیر خواہ ہے........ ان تمام تحریرات سے ثابت ہے کہ میرے والد صاحب، میرا خاندان ابتداء سے سرکار انگریزی کے بدل و جان ہوا خوا اور وفادار ہے. مجموعہ اشتہارات ص ١٠،٩ج ٣


٣...اور میں نے صرف اس قدر کام کیا کہ برٹش انڈیا کے مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی اطاعت کی طرف جھکایا.
مجموعہ اشتہارات ص١١ج٣


٤...میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریز کی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہارات شائع کئے ہیں اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں
 (تریاق القلوب ص ١٥،خزائن ص ١٥٥،١٥٦ ج ١٥)



سوال... قادیانیوں کی وجوہ تکفیر کون کون سی ہیں؟


جواب... رئیس المحدثین الشیخ محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اللّه علیہ نے مقدمہ بہاول پور کے اندر مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیر و کاروں کی چھ وجوہ تکفیر متعین کی ہیں 



١
ختم نبوت کا انکار


٢
.دعویٰ نبوت اور اس کی تصریح کہ ایسی ہی نبوت مراد ہے جیسے پہلے انبیاء کی تھی.


٣
ادعائے وحی اور اپنی وحی کو قرآن کی طرح واجب الایمان قرار دینا


۴ 
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین ؟


٥
خاتم النبیین رحمت دو عالم آنحضرت ﷺ  کی توہین کرنا


٦
...عام امت محمدیہ کی تکفیر کرنا


مرزا غلام احمد قادیانی کی تمام عبارات کفر کا ڈھیر ہیں جس میں ہزاروں  موجود ہیں.اس کی ایک ایک عبارت مرقع کفر ہے

40 comments / Replies

  1. قادیانی ۔۔۔۔۔۔نہیں دے سکتے

    ReplyDelete
  2. کیا قادیانی ۔۔۔۔۔کتاب ہیں؟

    ReplyDelete
  3. کیا قادیانی ۔۔۔۔۔کتاب ہیں؟

    ReplyDelete
  4. قادیانی اھل کتاب نہیں بلکہ مرتد اور ------ ہیں

    ReplyDelete
  5. ایک طرف محمد رسول اللہ کا دین ہے دوسری طرف ------- ہے

    ReplyDelete
  6. مرزا غلام احمد قادیانی کی تمام عبارات کفر کا ------- ہیں

    ReplyDelete
  7. مرزا غلام احمد قادیانی جدی طور پر انگریز کا -------- تھا

    ReplyDelete
  8. میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت ----- کی تائید و حمایت میں گزرا ہے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.