Qadyanion k sath ishtrak tajarat or mel melap haram hy/Qadyani ka nikkah Musalman Aurat se

Unit 4
Lesson 2

قادیانیوں کے ساتھ اشتراک تجارت اور میل ملاپ 

حرام ہے



سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ...؟


قادیانی اپنی آمدنی کا دسواں حصہ اپنی جماعت کے مرکزی فنڈ میں جمع کراتے ہیں جو مسلمانوں کے خلاف تبلیغ پر خرچ ہوتا ہے. چونکہ قادیانی مرتد کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو کیا ایسے میں ان کے اشتراک سے مسلمانوں کا تجارت کرنا یا ان کی دکانوں سے خرید و فروخت کرنا یا ان سے کسی قسم کے تعلقات یا راہ و رسم رکھنا از روئے اسلام جائز ہے... ؟

جواب... صورت مسئولہ میں اس وقت چونکہ قادیانی کافر محارب اور زندیق ہیں اور اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت نہیں سمجھتے بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں. اس لیےان کے ساتھ تجارت کرنا خرید و فروخت کرنا ناجائز و حرام ہے. کیونکہ قادیانی اپنی آمدنی کا دسواں حصہ لوگوں کو قادیانی بنانے میں خرچ کرتے ہیں. گویا اس صورت میں مسلمان بھی سادہ لوح مسلمانوں کو مرتد بنانے میں ان کی مدد کر رہے ہیں. لہٰذا کسی بھی حیثیت سے ان کے ساتھ معاملات ہرگز جائز نہیں. اس طرح شادی،غمی،کھانے پینے میں ان کو شریک کرنا عام مسلمانوں کا اختلاط ان کی باتیں سننا ناجائز ہے


فقط واللّہ اعلم






 مسلمان عورت سے قادیانی کا نکاح 



سوال... ہمارے علاقے میں ایک خاتون رہتی ہیں جو بچوں کو ناظرہ قرآن کی تعلیم دیتی ہیں. نیز محلّہ کی مستورات تعویذ گنڈے اور دینی مسائل کے بارے میں موصوفہ سے رجوع کیا کرتی ہیں لیکن باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا شوہر قادیانی ہے


موصوفہ سے دریافت کیا گیا تو اس نے یہ موقف اختیار کیا کہ اگر میرا شوہر قادیانی ہے تو کیا ہوا میں تو مسلمان ہوں. میرا عقیدہ میرے ساتھ اور اس کا اس کے ساتھ. اس کے عقائد سے میری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے



آپ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ


١...کسی مسلمان مرد یا عورت کا کسی قادیانی مذہب کے حامل افراد سے زن و شوہر کے تعلقات قائم رکھنا کیسا ہے؟.

٢... اہل محلّہ کا شرعی معاملات میں اس خاتون سے رجوع کرنا. نیز معاشرتی تعلقات قائم رکھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب... کسی مسلم خاتون کا کسی غیر مسلم سے نکاح نہیں ہوسکتا. نہ قادیانی سے نہ کسی دوسرے غیر مسلم سے اور نہ کوئی مسلمان خاتون کسی قادیانی کے گھر رہ سکتی ہے، نہ اس سے میاں بیوی کا تعلق رکھ سکتی ہے یہ خاتون جس کا سوال میں ذکر کیا گیا ہے اگر اس کو یہ مسئلہ معلوم نہیں تو اس کو اس کا مطلب بتا دیا جائے. مسئلہ معلوم ہونے کے بعد اسے چاہیئے کہ وہ قادیانی مرتد سے فوراً قطع تعلق کر لے اور اگر وہ مسئلہ معلوم ہونے کے بعد بھی بدستور قادیانی کے ساتھ رہتی ہے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ درحقیقت خود بھی قادیانی ہے. محض بھولے بھالے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتی ہے

محلے کے مسلمانوں کو آگاہ کیا جائے کہ اس سے قطع تعلق کریں اور اس سے بھی وہی سلوک کریں جو قادیانی مرتدوں سے کیا جاتا ہے. اس سے بچوں کا قرآن کریم پڑھوانا، تعویذ گنڈے لینا، دینی مسائل میں اس سے رجوع کرنا اس سے معاشرتی تعلقات رکھنا حرام ہے


12 comments / Replies

Powered by Blogger.