Sahaba Karaam R.A se Muhabbat
Unit 4
Lesson 5
صحابہ کرامؓ سے محبت
حضراتِ صحابہ کرام رضی اللّه عنہم اجمعین وہ مقدس جماعت ہے جن کو حضور اکرم ﷺ کی محبت کے لیے اللّه رب العزت نے چنا، وہ قرآن کریم کے اولین مخاطب ہیں، رسول پاک ﷺ کے شاگرد اور کامل تربیت یافتہ ہیں، آپ علیہ السلام کی نبوت اور نزولِ قرآن کریم کے عینی شاہد اور گواہ ہیں، ان کی حیثیت امت مسلمہ اور قرآن کریم، امت اور رسول ﷺ، امت اور دین کے درمیان واسطہ کی سی ہے، یعنی ان کے بعد کی امت کو جو کچھ دین اور متعلقات دین نصیب ہوئے، وہ انہی کی بدولت ہوئے، لہٰذا ضروری تھا کہ اللّه رب العزت اس جماعت کے کامل ایمان کو، مقبول اعمال کو ان کے انتہائی تقویٰ کو، اخلاص وللّٰہیت کو اپنی کتاب مبین میں ذکر فرماتے، چنانچہ کلام اللّه میں کہیں
"اولئک ھم المفلحون، اولئک ھم الراشدون"
کہہ کر ان کے اوصاف حمیدہ بیان کیے گئے اور کہیں
"رضی اللہ عنہ ورضو عنہ"
کہہ کر ان کو اپنی رضا کے پروانے عنایت فرمائے گئے
"رضی اللہ عنہ ورضو عنہ"
کہہ کر ان کو اپنی رضا کے پروانے عنایت فرمائے گئے
اسی طرح آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے سینکڑوں ارشادات حضراتِ صحابہ کرام رضی اللّه عنہم کی شان میں موجود ہیں، کہیں
" اصحابی کالنجوم"
کہہ کر ساری جماعت صحابہ کرام رضی اللّه عنہم کو معیار حق قرار دیا، تو کہیں
" علیکم بسنتی وسنة خلفاء راشدین"
کہہ کر ان میں سے سرکردہ چار خلفہ کے عمل کو اپنی سنت قرار دے کر امت کو اس پر لازمی عمل کی ہدایت کی گئی اور کہیں گمراہ فرقوں کا ذکر کر کے، نجات پانے والے گروہ کی گروہ کی نشاندہی کرتے ہوئے
"ما انا علیہ اصحابی"
کے ذریعے فتنوں کے زمانے میں صحابہ کرام رضی اللّه عنہم کے دامن عافیت میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی
صحابہ کرام رضی اللّه عنہم کے فضائل کے بارے میں قرآنی شہادتوں اور نبوی ﷺ بشارتوں کو سامنے رکھتے ہوئے اکابرین امت نے ہر دور میں ان نفوس قدسیہ کی شان بیان کرنا اپنی سعادت سمجھا اور اس فریضہ سے روگردانی نہیں کی، تاریخ اسلام اس پر شاہد ہے
حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللّه علیہ نے احادیث اور اکابرین امت کے حوالے سے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ ہر دور میں بالعموم اور فتنوں کے اس دور میں بالخصوص صراط مستقیم پر چلنا، صرف اور صرف صحابہ کرام رضی اللّه عنہم کے ساتھ انتہائی محبت اور عقیدت رکھتے ہوئے ان کی کامل اتباع کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شاگرد اور ------- ہیں
ReplyDeleteکامل تربیت یافتہ
Deleteکامل ترتيب یافتہ
Deleteکامل تربیت یافتہ
Deleteکامل تربیت یافتہ
Deleteکامل تربیت یافتہ
Deleteاصحابی --------
ReplyDeleteما انا علیہ
Deleteمااناعلیہ
Deleteما انا علیہ
Deleteما انا علیہ
Deleteما انا علییہ
Deleteعلیکم --------وسنۃ خلفاء راشدین
ReplyDeleteبسنتی
Deleteبسنتی
Deleteبسنتی
Deleteبسنتی
Deleteوہ قرآن کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مخاطب ہیں
ReplyDeleteاولین
Deleteاولین
Deleteاولین
Deleteاولین
Deleteان کو اپنی رضا کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرماے گئے
ReplyDeleteپروانے عنایت
Deleteپروانے
Deleteپرواز عا نیت
Delete