Beef Palao
بیف پلاؤ
اجزاء
چاول آدھا کلو بھیگے ہوئے
گوشت آدھا کلو اُبلا ہوا
ٹماٹر ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
پیاز دو عدد
تیز پتے دو عدد
بڑی الائچی دو عدد
لونگ چار عدد
ہری مرچ دس عدد
تیل آدھا کپ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ثابت
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
ترکیب
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہرا کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہری مرچ، زیرہ، ثابت کالی مرچ، تیز پتے، لونگ، بڑی الائچی، پسی لال مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
پھر اس میں اُبلا گوشت اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔
اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول اور ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بیس منٹ دَم پر رکھیں اور اس کے بعد چولہا بند کردیں۔
پلاؤ بریانی تیار ہے۔
No comments: